بریگزیٹ ڈیل بہتر بنانے کی کوشش کرینگے‘ برطانوی وزیراعظم

143

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے برطانیہ کے نو منتخب وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے عندیہ دیا ہے کہ برطانیہ یورپی یونین سے نکلنے کے معاملے کو بہتر کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔ انہوں نے یہ وعدہ وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد 4یورپی ممالک کے دورے کے سلسلے میں صحافیوں سے بات چیت میں کیا ۔ کیئر اسٹارمر نے کہا کہ بورس جانسن نے بریگزیٹ کے لیے غلط انداز اختیار کیا تھا،جسے بہتر بنانے کی گنجایش ہے۔