عمران خان کی بیٹوں سے واٹس ایپ پر بات کرانے کی استدعا مسترد

111

راولپنڈی (صباح نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے واٹس ایپ پر بات کرانے کی درخواست مسترد کر دی۔ بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت جج ملک اعجاز آصف نے کی۔ درخواست پر جیل انتظامیہ کی جانب سے جواب داخل کرایا گیا۔