روس کے یوکرین پر تابڑ توڑ حملے، 29شہری ہلاک

246

ماسکو:روس نے یوکرین پر دِن کے اوقات میں مسلسل حملے کیے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت دیگر شہروں میں روس نے میزائل حملے کیے ہیں۔

یوکرینی حکام کے مطابق روسی حملوں میں یوکرین کے 29 شہری ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں،جس میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔  جب کہ دوسری جانب یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس نے 40 سے زیادہ میزائل حملے کیے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ روسی حملوں میں کیف کے چلڈرن اسپتال کو بھی نشانہ بنایا گیا۔یوکرینی صدر نے کہا کہ روس نے کمرشل اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔

دریں اثنا ماسکو سے روسی وزارت دفاع نے یوکرین میں دفاعی صنعتوں اور ایوی ایشن بیس کوبھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔ ہے۔علاوہ ازیں خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین نے گزشتہ روز روس کے اسلحہ گودام کو نشانہ بنایا تھا۔