محکمہ موسمیات کی 15 جولائی تک بارشیں جاری رہنے کی پیش گوئی

728

 اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے 8 اور 9جولائی کو سندھ اور بلوچستان کے مشرقی علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جبکہ

 10 سے 15 جولائی کو بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کی توقع ہے، 10 جولائی سے بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کے ترجمان نے کہاکہ 10 سے 15 جولائی اسلام آباد ، روالپنڈی ، مری، گلیات میں بارش کا امکان ہے،اٹک ، چکوال اور سرگودھا میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے دیر ، چترال ، سوات ، پشاور اور کاہاٹ میں بھی بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ جاری کردیا ہے، اس مرتبہ بارشیں گزشتہ کے مقابلے میں زیادہ ہونگی۔