کپتان کی تبدیلی کا فیصلہ کوچز اور سابق کرکٹرز سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا، ذرائع

190
Plan to shift PCB offices

 لاہور:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد کرکٹ میں بہتری لانے کیلئے سابق کھلاڑیوں سے مشورے اور مشاورت کا آغاز کر دیاہے اور اس سلسلے میں ایک  بیٹھک ہوئی، جس  میں آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجوہات زیر بحث آئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے چیئرمین محسن نقوی کی قومی ٹیم کے کوچز سے ملاقات ہوئی ہے، کوچز کی تجاویز کی روشنی میں قومی ٹی ٹونٹی ٹیم میں تبدیلیاں ہونے کا امکان ہے، قومی ٹیم کے کپتان کی تبدیلی کا فیصلہ بھی کوچز اور سابق کرکٹرز کی رائے کے بعد کیا جائے گا۔

 چیئرمین پی سی  سے ملاقات کرنے والوں میں سابق کرکٹر انتخاب عالم، سلیم الطاف، شفیق پاپا، اظہر خان ، اقبال قاسم، ہارون رشید، اعجاز احمد، محمد سمیع، سرفراز احمد ، عبدالروف ،  وجاہت اللہ واسطی، یاسر شاہ، یاسر حمید ، سلمان بٹ سمیت دیگر کرکٹرز شامل تھے ۔