پاکستان میں کرکٹ کی بہتری:محسن نقوی کی سابق کرکٹرز کیساتھ مشاورتی ملاقات

134

لاہور: پاکستان میں کرکٹ کی بہتری کے لیے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سابق کرکٹرز کے ساتھ ایک مشاورتی ملاقات کی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاہور میں کرکٹرز اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے درمیان ہونے والی ملاقات کا مقصد ملک میں کرکٹ کا ڈھانچہ مزید بہتر بنانا ہے۔ا س مشاورتی اجلاس کی صدارت محسن نقوی نے کی، جس میں 15 سے زیادہ سابق ٹیسٹ اور انٹرنیشنل کرکٹرز نے پاکستان میں کھیل کی بہتری کے لیے تجاویز دیں۔

اجلاس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مل کر کام کرنے اور تجاویز کو سامنے رکھتے ہوئے ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کے ساتھ دیگر معاملات میں بھی بہتری لانے کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس اہم ملاقات میں سلمان بٹ ،اعجاز احمد، سرفراز احمد، باسط علی،  انتخاب عالم، عاصم کمال،محمد سمیع، شفیق پاپا، یاسر حمید، سلیم الطاف، ہارون رشید، یاسر شاہ،سکندر بخت، وجاہت اللہ واسطی، اظہر خان  شامل تھے جب کہ سابق کپتان جاوید میانداد اور راشد لطیف کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔جاوید میانداد  ناسازی طبیعت کی وجہ سے لاہور نہیں آسکے جب کہ راشد لطیف نے پہلے سے طے مصروفیات کی بناپر معذرت کی۔