ملالہ یوسف زئی کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

209

غیرملکی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی شہرت کی حامل پاکستان کی نوبل انعام یافتہ اور عالمی سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی نے غزہ میں جلد سے جلد اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

ایک بیان میں ملالہ یوسف نے کہا کہ غزہ میں اسکول پرسفاک اسرائیلی فورسز کے دہشت گردانہ حملے پر دل پسا ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ عالمی انسانی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں اور معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر ہم چپ نہیں رہ سکتے اور نہ ہی نہتے جانوں کے ضیاع سے منہ موڑ سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ صہیونی سفاک اسرائیلی فورسز کا غزہ پردرندانہ حملوں کاآج 276 واں روز ہے۔اور آج بھی غزہ میں بے حس اسرائیلی فوجیوں کی جنگی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید 26 فلسطینی شہید ہوگئے۔