لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی ان کے بیٹے راسخ الہٰی اور بہو زارا الٰہی کے نام نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیدیا۔
چوہدری پرویز الٰہی اور دیگر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے سے متعلق کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔
جسٹس شمس محمود مرزا نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد پرویز الٰہی، بیٹے راسخ الٰہی اور بہو زارا الٰہی کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم جاری کر دیا۔
خیال رہے کہ مختلف مقدمات میں نامزد ہونے کی وجہ سے چوہدری پرویز الٰہی اور دیگر کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے گئے تھے۔