غزہ: اسرائیلی فوج کا یو این امدادی ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ

196
Gaza cannot be allowed

غزہ:صیہونی فوجیوں کی وحشیانہ کارروائیاں غزہ میں جاری ہیں، اسرائیلی فوج نے یو این امدادی ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر پر بھی  حملہ کردیا، حملے کا جواز دینے کے لیے نہتے فلسطینیوں کے لیے امداد دینے والے ادارے کی عمارت کو حماس کے اسلحہ کا گودام قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے یو این امدادی ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر سمیت رہائشی علاقوں پر بھی بمباری کی، جس کے نتیجے میں 47 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں، جن میں ایک بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے، غذائی قلت کے سبب غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید41فلسطینی شہید ہوگئےہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال 7اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 40 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، عالمی عدالت کی جنگ بندی کے  حکم کے باوجود صیہونی فورسز روزانہ کی بنیاد پر فلسطینیوں پر مظالم ڈھارہی ہیں، عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔