فرانس کے قانون اسمبلی کے انتخابات: وزیر اعظم کا مستعفی ہونے کا اعلان

203

پیرس:بائیں بازو کے اتحاد نیو پاپولر فرنٹ (این ایف پی ) نے فرانس کے قانون ساز انتخابات  کے دوسرے مرحلے میں کامیابی حاصلی کر لی ہے، جس کے بعد فرانس کے وزیر اعظم گیبریل اٹل نے انتخابات میں میکرون کے مرکزی اتحاد کی شکست کے بعد فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو اپنا استعفی پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گیبریل اٹل نے شکست کے بعد کہا کہ اس انتخابات میں گزشتہ کے مقابلے میں زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں لیکن اکثریت حاصل نہیں کرسکے، اسی لیے میں مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔

 توقع ہے اس نئے اتحاد کو قومی اسمبلی میں 175 سے 205 کے درمیاں نشستیں حاصل ہو جائیں گی۔