جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سائنسدانوں نے قدیم رنگ دریافت کرلیا

314

سڈنی:سائنس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے  قدیم رنگ دریافت کیا ہے،  آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کے سائنسدان نور گوئینیلی نے کہا کہ دنیا کا قدیم رنگ ‘ہاٹ پنک’ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سائنسدان نور گوئینیلی نے کہا کہ ہاٹ پنک رنگ موریطانیہ کے صحرائے صحارا کی 1.1 بلین سال پرانی چٹانوں میں گہری سلیٹ پتھر کے نیچے پایا گیا ہے، رنگ ایک خوردبین کے نیچے نظر آنے والے سائانو بیکٹیریا کے ذریعہ جاری کیا گیا تھا۔

سائنسدانوں نے اس رنگ کے حصول کے لیے قدیم اجسام پر تحقیق کرنے سے پہلے ان کا پاؤڈر حاصل کرنے کے لیے اربوں سال پرانی چٹانوں کو کچل دیا۔