کراچی میں رکشہ ڈرائیور کی 2 بیٹیاں پانی کی موٹر سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق

186

کراچی:رکشہ ڈرائیور کی 2 کم سن بیٹیاں گھر میں پانی کی موٹر سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن  میں سیکٹر سیون ڈی میں گھر میں کرنٹ لگنے کے واقعے  میں رکشہ ڈرائیور کی دو بیٹیاں جاں بحق ہو گئیں۔ واقعے کے فوری بعد بچیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت 10 سالہ مناہل اور 7 سالہ اقرا کے نام سے کی گئی۔

پولیس کے مطابق دونوں بچیاں گھر میں کھیل رہی تھیں کہ پانی کی موٹر کا چھلا ہوا تار پکڑنے سے بے ہوش ہو گئیں، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹر نے بچیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔ جاں بحق ہونے والی کمسن بچیوں کا والد رکشہ ڈرائیور ہے۔