مسلح افواج کا 25ویں یوم شہادت پر حوالدار لالک جان کو خراج عقیدت

203

راولپنڈی (صباح نیوز)مسلح افواج کی جانب سے 25 ویں یوم شہادت پر حوالدار لالک جان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے شہید حوالدار لالک جان شہید کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس دن حوالدار لالک جان نے کارگل تنازع کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، ان کی بہادری ہمارے سپاہیوں کیلئے ایک مثال ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دفاع وطن کیلئے زندگی قربان کرنے والوں کو سب سے بڑا اعزاز دیا جاتا ہے، قوم مادر وطن کے دفاع کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر شہدا کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔