سیاستدان اسٹیبلشمنٹ کی کٹھ پتلیاں ہیں ،محمدفائق شاہ

137

شفیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسرمحبوب الزماںبٹ نے کہاہے کہ جماعت اسلامی بجلی بلوں میں ظالمانہ ٹیکسوں ،اوور بلنگ اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف 12 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا دے گی۔فیصل آباد سے بھی ہزاروں کارکن شریک ہوں گے، پرامن احتجاج ہرپاکستانی کاحق ہے، حکومت نے رکاوٹ ڈالی تو خود ہی نتائج بھگتے گی۔المرکزالاسلامی چنیوٹ بازار میں زونل امراء اور سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔عوامی ایشوز کی بنیاد پر عوام کے ساتھ اتحاد ہو چکا ہے اسی لیے دھرنا دے رہے ہیں جو جماعت بھی دھرنا میں شریک ہونا چاہے اس کا خیر مقدم کریں گے۔ یہ علامتی دھرنا نہیں ہو گا مستقل بیٹھیں گے ملک بھر سے قافلے آئیں گے۔ تاجر تنظیموں نوجوانوں طلبہ کسانوں مزدوروں سب سے رابطے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں وسائل موجود ہیں مگر اہلیت اور صلاحیت کا فقدان ہے اصل مسئلہ حکمرانوں کی نا اہلی اور نالائقی ہے اور یہی سب سے بڑا بوجھ پاکستان پر ہے۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے پاس ریاست کو چلانے کا روڈ میپ موجود ہے۔ لوگ جماعت اسلامی کو اپنی سیاسی چوائس بنا رہے ہیں۔ دھرنے کے مقاصد میں بجلی گیس کی قیمتوں میں کمی گیس پر لیویز میں کمی تنخواہ دار طبقے پر اضافی ٹیکسوں کا خاتمہ، ٹیکسوں کے منصفانہ نظام کی ضرورت شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بدانتظامی، بداعتمادی ،بے یقینی، کرپشن نے پورے قومی وجود کو کینسر زدہ کردیا ہے۔ اقتدار کی کرسیوں پر قبضے کے بعد بلند بانگ دعوئوں اور میڈیا کی جادوگری سے عوام سے دھوکا دہی کا کاروبار چلایا جارہا ہے۔ بھوک، تنگدستی، افلاس اور بجلی، گیس کی مسلسل بڑھتی قیمتوں اور ناانصافی سے تنگ عوام کا پیمانہ صبر لبریز ہوچکا ہے ۔ معاشی و سیاسی بحران منہ کھولے کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کی ہتھکڑیوں کو توڑنے اور غلامی سے نجات کا وقت آ گیا۔ وقت کاتقاضہ ہے کہ قوم متحد ہو کر جماعت اسلامی کا ساتھ دے ۔