بدین،پولیس کا امن وامان کے حوالے سے فلیگ مارچ

125

بدین(نمائندہ جسارت)محرم الحرام 2024 کے حوالے سے بدین پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ کیا گیا۔محرم الحرام 2024 کے حوالے سے ایس ایس پی بدین شیراز نظیر کی سربراہی میں فلیگ مارچ کیا گیا۔ فلیگ مارچ میں ASP/UT لیفٹیننٹ(ر) محمد علی، ڈی ایس پی ٹنڈو باگو اعجاز حسین بہن، ڈی ایس پی ماتلی راج کمار ، ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز اور پولیس جوانوں نے شرکت کی۔ فلیگ مارچ ایس ایس پی آفس بدین سے شروع ہوا اور بدین شہر کے شہید محترمہ بینظیر بھٹو چوک، شاہ نواز چوک، شہباز روڈ، قائد اعظم روڈ، کڈھن روڈ سے ہوتا ہوا کڈھن شہر پہنچا، جہاں پر کڈھن شہر کے مختلف روٹس سے ہوتا ہوا نندو شہر ، ٹنڈوباگو شہر ڈیئی شہر، کڈھرو، غلام شاہ ، سعید پور سے ہوتا ہوا تلہار پہنچا اور اس کے بعد فلیگ مارچ پیرو اسٹیشن سے ہوتا ہوا بدین میں اللہ والا چوک پر اختتام پذیر ہوا۔اس موقع پر ایس ایس پی بدین شیراز نذیر نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد قانون کی بالادستی اور امن و امان کو قائم رکھنا ہے۔ بدین پولیس امن و امان میں خلل ڈالنے والوں سے نمٹنے کے لیے ہر دم تیار ہے۔ایس ایس پی بدین شیراز نذیرنے کہا کہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔