بالاکوٹ ‘مختلف مقامات میں پانی کی شدید قلت ،بحران کی صورت اختیار کر لی

107

بالاکوٹ( آئی این پی)بالاکوٹ شہر کے مختلف مقامات خاص کر محلہ بلیانی میں پانی کی شدید قلت اور بڑھتے ہوئے بحران نے شہریوں کو احتجاج پر مجبور کر دیا ہے،انتظامیہ کی جانب سے خاطر خواہ توجہ نہ دیے جانے کے باعث عوام نے تنگ آمد بجنگ آمد کا اعلان کیا ہے،اس حوالے سے مقامی افراد نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پانی کی کمی کا نوٹس اور پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنا ئیں کیونکہ بالاکوٹ کے بیشتر علاقوں میں جہاں آبادی پانی کی بحرانی کیفیت سے دوچار ہے تو وہیں پانی کی کمی کی وجہ سے زمینیں بنجر اور عوام معاشی طور پر بدحال ہوچکے ہیں،انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس وقت بالاکوٹ شہر خاص کر محلہ بلیانی میں اچانک پا نی کا بحران پیدا ہو گیاہے جب کہ نصف شہر میں پانی کی فراہمی شدید متاثر ہے، مقامی افراد کے مطابق شہر میں پانی کی فراہمی شدید متاثرہے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی کئی ہفتوں سے بندہے جس کی وجہ سے شہر یو ں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مناسب پلاننگ اور عوامی مشکلات کا ازالہ نہ ہونے کے سبب بالاکوٹ شہر و گردونواح میںپانی کی فراہمی شدید متاثر ہے،کئی علاقوں کی مساجد میں بھی پانی نہیں ہے ۔