میرپورخاص،شہریوں کا پینے کے پانی کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاج

143

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) شہریوں کا پینے کے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف مرکزی شاہراہ بند کر کے احتجاج، احتجاج کی وجہ سے دونوں اطراف کی ٹریفک معطل ہو گئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق مالہی کالونی، شادمان ٹاؤن، دستگیر ٹاؤن، کوری گوٹھ اور علاقوں کے رہائشوں نے پینے کے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف سبزی منڈی کے سامنے کھپرو روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کر کے احتجاج کیا یار محمد بلوچ، کمال پنہور، ممتاز جھنڈیر اور دیگر نے بتایا کہ یہاں تین یوسی کی سرحدیں ملتی ہیں اور تینوں یوسی کے چیئرمینوں کو ہم نے ووٹ دے کر کامیاب کروایا ہے لیکن بدقسمتی سے آج تک ان علاقوں میں کسی بھی چیئرمین نے ایک روپے کا کام نہیں کروایا گزشتہ کئی عرصے سے پینے کا پانی سپلائی نہیں ہو رہا ہے اور لوگ پانی کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں سخت گرمی میں پانی کی عدم فراہمی پر لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے نہ سیوریج لائنیں ہیں نہ سڑکیں ہیں اور نہ ہی کوئی صفائی کرنے والا عملہ تعینات ہے۔ انہوں مطالبہ کیا کہ علاقے میں پینے کے پانی سمیت بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں دیگر صورت احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔