شکارپور،پولیس مقابلوں میں 3 ڈاکو ہلاک،ایک زخمی ڈاکو گرفتار

142

شکارپور (نمائندہ جسارت) دو علیحدہ علیحدہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ہلاک ایک ڈاکو 20 لاکھ انعام یافتہ پستول سمیت زخمی حالت میں گرفتار۔ ایس پی شکارپور شاہ زیب چاچڑ۔ تفصیلات کے مطابق ، ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ کے مطابق تھانہ گولو دڑو کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان رات گئے تک مقابلہ، سرچ آپریشن کے دوران 3 ڈاکوؤں کی نعشیں برآمد ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت نثار جکھرانی، ریاض جعفری اور عبدالقادر جتوئی کے نام سے ہوئی ایس ایس کے نے مزید کہاکہ گزشتہ رات سے صبح 7 بجے تک شکارپور پولیس اور ڈاکوؤں میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا.ہلاک ہونے والے 3 ڈاکوؤں کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا سوشل میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا پر خبریں چلی ہیں کہ ڈاکوؤں کے دو گروہ آپس میں لڑ رہے تھے تاہم ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ شکارپور پولیس نے مقابلہ کیا ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک ڈاکو قتل، اقدام قتل، پولیس مقابلوں، ڈکیتی دیگر متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے ہلاک ڈاکو کا کرمنل رکارڈ دیگر اضلاع سے بھی تفتیش کر رہے ہیں زخمی اور فرار ڈاکوؤں کی تلاش کیلیے علاقے میں سرچ آپریشن بھاری نفری کے ساتھ جاری ہے۔ دوسری جانب تھانہ گڑھی یاسین کی حدود کھجی باغ روڈ پر پولیس اور ڈاکوئوں میں مقابلہ 20 لاکھ انعام یافتہ ڈاکو سنھڑو معرفانی زخمی حالت میں گرفتار کھجی لنک روڈ پر چار ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملی جو ڈکیتی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوگیا گرفتار ڈاکو ڈکیتی، پولیس مقابلوں، قتل اور اقدام قتل کی 30 سے زائد وارداتوں میں ملوث اور مطلوب تھا سندھ حکومت نے ڈاکو کی گرفتاری پر 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔