‎پپاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں 29 جون کی ‎شام ایک شاندار عید مِلن پارٹی

347

اکستان سوشل سینٹر شارجہ میں 29 جون کی ‎شام ایک شاندار عید مِلن پارٹی کا اہتمام کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی صدر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ خالد حسین چوھدری تھے ۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ، تلاوت کی سعادت جسارت نیوز کے محمد عمران چوہدری نے حاصل کی ، بعد ازاں دو نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی گئیں ۔ پروگرام کے دوران دو اصلاحی سٹیج ڈرامے بھی پیش کیے گئے ، پچوں میں میوزیکل چیئر ، سوالات جوابات کے ذریعے انعامات تقسیم کیے گئے ۔
‎تقریب میں پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی ، سخت گرمی کے باوجود امارات کے طول و عرض سے پروگرام میں شمولیت کے لیے فیملیز تشریف لائیں، پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کا وسیع و عریض حال نیچے اوپر سے مکمل طور پر بھرا ہو تھا ،حاضرین برگرز ، دہی بڑے ، چنا چاٹ کے اور دیگر سٹالز سے بھر پور لطف اندوز لطف اندوز ہوتے نظر آئے‎پروگرام کی کامیابی کے لیے جناب حافظ عبدالروف ، الطاف بھٹہ صدر پاکستانیز ان شارجہ عمیر جاوید ، اور دیگر ہمہ وقت متحرک نظر آئے۔ جہانزیب مغل ، محترمہ بشری ، محترم جناب عمر کی میزبانی نے پروگرام کو چار چاند لگا دئیے ۔ حافظ عبدالروف نے بچوں اور بڑو ں سے عید الاضحی ، متحدہ عرب امارات کی تاریخ کے متعلق سوالات کیے اور درست جوابات دینے والوں میں انعامات تقسیم کیے ۔آخر میں قرعہ اندازی کے ذریعے الترویح عمرہ گروپ کی جانب سے دو افراد کو مفت عمرہ پیکیج تقسیم کیے گئے ۔صدر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ خالد حسین چوہدری نے اسے ایک شاندار پروگرام قرار دیا ۔ صدر پاکستانیز ان شارجہ محترم جناب عمیر جاوید نے کہا پروگرام ہماری توقع سے بڑھ کر کامیاب ہوا، آئیندہ بھی کمیونٹی کو جوڑنے والی اس طرح کی تقریبات منعقد کرتے رہیں گے۔