یو این ایچ سی آرکا اعلیٰ سطح کا وفد پشاور پہنچ گیا

86

پشاو ر(صباح نیوز) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرانڈی کی قیادت میں یو این ایچ سی آرکا اعلیٰ سطح کا وفد پشاور پہنچ گیا اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرانڈی کی قیادت میں یو این ایچ سی آرکے اعلی سطح کے وفد وفاقی وزیر برائے ریاستی و سرحدی علاقہ جات و امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کی رہائش گاہ پہنچا تو پرتپاک استقبال کیاگیا،وفاقی وزیر نے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کو گلدستہ بھی پیش کیا۔ملاقات میں پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر امیرمقام نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان شدید معاشی مشکلات کے باوجود افغان مہاجرین کی چالیس سال سے مہمان نوازی کر رہا ہے، دنیا میں مہاجرین کا مسئلہ ہر گزرتے سال کے ساتھ سنگین ہو رہا ہے، دنیا میں تنازعات مہاجرین کے مسئلے کو بڑھا رہے ہیں، مہاجرین کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے تنازعات کے حل پر توجہ دینا ہوگی، وفد کی جانب سے مہاجرین کی بہترین دیکھ بھال کے لئے حکومت پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی گئی ، بعد ازاں وفاقی وزیر برائے ریاستی و سرحدی علاقہ جات و امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے وفد کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر پرتکلف ظہرانہ بھی دیا۔