بھارت کا چمپئنز ٹرافی کیلیے روہت شرما کو کپتان برقرار رکھنے کا اعلان

188

ممبئی(اسپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 اور ورلڈ ٹیسٹ چمپیئن شپ کے فائنل کے لیے روہت شرما کو کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیاکے سیکریٹری جے شاہ نے تصدیق کی ہے کہ آئندہ برس ہونیو الی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی اور ورلڈ ٹیسٹ چمپیئن شپ فائنل میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی کمان روہت شرما ہی کریں گے۔بی سی سی آئی کی جانب سے سیکریٹری جے شاہ کا ویڈیو بیان جاری کیا گیاہے جس میں جے شاہ نے کہا ہے کہ ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں (آسٹریلیا کے ہاتھوں) مایوس کن شکست کے بعد وہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں شاندار فتح حاصل کرنے تک وہ مسلسل روہت شرما کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔جے شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی ٹیم پر اعتماد ہے کہ روہت شرما کی کپتانی میں وہ چیمپیئز ٹرافی اور اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا ٹائٹل بھی حاصل کرلے گی۔