محرم الحرام میں اتحاد بین المسلمین کا مظاہرہ کیا جائے ‘عبدالجمیل

179
لانڈھی ٹائون کے چیئرمین عبدالجمیل خان محرم الحرام کی آمد کے موقع پر امام بارگاہوں کے دورے کے موقع پر انتظامیہ سے گفتگو کررہے ہیں

کراچی (پ ر)لانڈھی ٹائون میں موجود تمام امام بارگاہوں کے اطراف میں صفائی اور لائٹس کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے ۔امام بارگاہوں کی انتظامیہ سے خصوصی رابطے میں رہے گے ۔اتحاد المسلمین کیلئے کام کیا جائے ۔محرم الحرام میں امن امان کے ساتھ ساتھ امام بارگاہوں کے اطراف میں صفائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور تمام اسٹریٹ لائٹس اور سیوریج سسٹم کا درست کیا گیا ہے ۔یہ بات لانڈھی ٹائون کے چیئرمین عبدالجمیل خان نے کورنگی کے ایریا ،بابر مارکیٹ کے امام بارگاہوں کے دورے اور اس کی انتظامیہ کے ساتھ خصوصی ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی عبدالجمیل خان نے ایکسیئن سیوریج کو ہدایت کی کہ وہ سیوریج سسٹم کی درستگی کیلئے پوری قوت کے ساتھ کام کریں اور کسی بھی قسم کی کوئی شکایت موصول نہیں ہونا چاہیے اس کے علاوہ محرم الحرام کے جلوسوں کے تمام راستوں میں اسٹریٹ لائٹس کو درست کیا جائے اور چونے کا چھڑکائو کیا جائے ۔کے الیکٹرک بھی دس محرم تک لوڈشیڈنگ بند کرے اور عزاداروں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔