کراچی کے تاجروں نے ایف بی آر اجلاس کا بائیکاٹ کردیا

79

کراچی (اسٹاف رپورٹر)تاجر رہنما شرجیل گوپلانی نے کہاہے کہ چیئرمین ایف بی آر معافی مانگیں ورنہ ٹیکس اہلکاروں کیلیے مارکیٹوں کو نوگو ایریا بنادیں گے، کراچی کے تاجروں نے ایف بی آر اجلاس کا بائیکاٹ کردیا،چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی زیرصدرات ملک بھر کے تاجروں کے بلائے گئے اجلاس کا کراچی کے تاجروں نے بائیکاٹ کر دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر کی زیرصدارت اجلاس میں ملک بھر کے تاجروں نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں ٹیکس اور تاجر دوست اسکیم سے متعلق امور کو شامل کیا گیا تھا جس پر بات کرنے کے لیے دیگر شہروں کے تاجروں کے مسائل سنے گئے لیکن کراچی کے مسائل نہیں سنے گئے۔