المصطفیٰ ویلفیئر میڈیکل سینٹر میں پولیو ورکرز میں سرٹیفکیٹ تقسیم

116

کراچی (پ ر) المصطفیٰ ویلفیئر میڈیکل سینٹر کی جانب سے غریب اور متوسط طبقے کیلیے بیماری سے آگاہی کیمپ اور فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد خوش آئند ہے۔ان خیالات کا اظہار روٹری انٹرنیشنل کے نائب صدر ڈاکٹر ہنس ہرمل کاسٹن نے پولیو ورکرز میں سرٹیفکیٹ تقسیم کی تقریب کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ المصطفیٰ ویلفیئر سینٹر اور المصطفیٰ سوسائٹی کی جانب سے دکھی انسانیت کی خدمت ایک اچھا اقدام ہے۔