گلشن اقبال ٹاؤن میں پری مون سون شجر کاری مہم کا آغاز

143
چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن احمد سعید قریشی پارک میں پودا لگا کر پری مون سون شجر کاری مہم کا آغاز کررہے ہیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے گلشن اقبال بلاک 4 اے ( صحافی کالونی) میں معروف صحافی احمد سعید قریشی مرحوم کے نام سے موسوم پارک میں پودا لگا کر پری مون سون شجر کاری مہم کا آغاز کردیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے پندرہ جولائی سے مون سون شجر کاری مہم کا آغاز کیا جائے گا اور تین سال میں ایک لاکھ درخت لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گلوبل وارمنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے شجر کاری ضروری ہے۔ ہر شہری ایک پودا لگائے اور اس کی حفاظت کرے تو ماحول کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے پارک میں لگائے گئے پودوں کی حفاظت کرنا اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنا اہل محلہ کی زمہ داری ہے۔ ٹاؤن چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد کی ہدایت پر اس پارک میں درجنوں نئے درخت لگائے گئے ہیں جن میں گل مہر، طیبوبیہ، املتاس، سکھ چین، نیم، بکائن، زیتون، افریکن ٹیولپ، جامن وغیرہ شامل ہیںجبکہ کیشیا گلوکا، ٹیکوما اور کامنی جیسی جھاڑیاں اور المنڈا بیل بھی لگائی گئی ہیں۔اس پارک کو پودوں کی فراہمی میں دعا فائونڈیشن اور سرکل فائونڈیشن نے بھی تعاون کیا ۔