ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ‘ میرپورخاص کے بولر نے زیادہ وکٹ کا اعزاز حاصل کرلیا

53

میرپورخاص(بیورورپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ملک بھر میں کھیلے گئے ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 کرکٹ چیمپیئن شپ میں میرپورخاص سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی نے سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کرلیا، بائیں ہاتھ کے اسپنر اور میرپورخاص انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان زید بن شریف نے یہ کارنامہ 6 ایک روزہ میچوں میں 23 وکٹیں حاصل کر کے انجام دیا۔ زید بن شریف نے چیمپیئن شپ کے میچوں جن میں حیدرآباد کے خلاف 3، جامشورو کے خلاف 5، نوابشاھ 6، ٹھٹہ 5، بدین کے خلاف 3 اور سانگھڑ کے خلاف ایک وکٹ حاصل کی یہ کارنامہ انجام دینے کے بعد زید بن شریف نے اپنے شہر کا نام ملک بھر میں روشن کر دیا ہے اس حوالے سے زید بن شریف کا کہنا ہے کہ جب میں نے یہ انڈر 19 کا پہلا میچ کھیلا تو یہ سوچا تھا کہ اس سیزن میں سب سے زیادہ وکٹیں لوں اور اس میں مجھے کامیابی ملی اور میری اس کارکردگی کے پیچھے میرے کوچ فیصل اطہر، والد شریف آزاد اور ہماری ڈسٹرکٹ کے صدر نعیم غوری کا کردار بہت اہم جنہوں نے ہر قدم پر میری رہنمائی کی۔