کراچی: جامعہ کراچی کا بتیسواں جلسہ تقسیم اسناد ہفتہ کے روزکراچی ایکسپوسینٹر میں منعقد ہوا جس کی صدارت گورنر سندھ وچانسلر جامعہ کراچی محمد کامران خان ٹیسوری نے کی۔ جلسہ تقسیم اسناد میںبرائے تعلیمی سال 2021 اور 2022 ء میں کل15341 طلباوطالبات کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق 2021 ء کے امتحانات میں پوری جامعہ کی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر شعبہ اصول الدین کے خالق الرحمن اور 2022 ء کے امتحانات میں پوری جامعہ کی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر شعبہ طبیعیات کی طوبیٰ قریشی کو طلائی تمغوں سے نوازاگیا۔
کلیہ کی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر کلیہ فنون وسماجی علوم میں 2021 ء کے امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پرشعبہ جرمیات کی سمیّہ فاروق، 2022ء کے امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر شعبہ تاریخ کی فرزین فاطمہ ،کلیہ نظمیات وانتظامی علوم میں کلیہ کی سطح پر 2021 ء کے امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر عائشہ سلیم اور2022 ء کے امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر سیدہ حریم فاطمہ کو طلائی تمغوں سے نوازاگیا۔
کلیہ علوم میں2021 ء کے امتحانات میں کلیہ کی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس پلینٹری اینڈ اسٹروفزکس کی تنزیلہ افتخاراور2022 ء کے امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر شعبہ طبیعیات کی طوبیٰ قریشی کو طلائی تمغوں سے نوازاگیا۔کلیہ تعلیم میں 2021 ء کے امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر شعبہ ٹیچر ایجوکیشن کی شائستہ نورکو طلائی تمغہ سے نوازاگیا۔
کلیہ تعلیم میں 2022 ء کے امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر شعبہ ایجوکیشن کی ہماملک کو طلائی تمغہ سے نوازاگیا۔کلیہ انجینئرنگ میں 2021 ء کے امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر شعبہ کیمیکل انجینئرنگ کی صبا وسیم کو طلائی تمغہ سے نوازاگیا اورکلیہ انجینئرنگ میں 2022 ء کے امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر شعبہ کیمیکل انجینئرنگ کی مریم طارق کو طلائی تمغہ سے نوازاگیا۔
کلیہ معارف اسلامیہ میں 2021 ء کے امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پرکلیہ معارف اسلامیہ کے خالق الرحمان کو طلائی تمغہ سے نوازاگیا جبکہ کلیہ معارف اسلامیہ میں 2022 ء کے امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پرکلیہ معارف اسلامیہ کے عبداللہ کو طلائی تمغہ سے نوازاگیا۔کلیہ قانون میں 2021 ء کے امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پرارم کو طلائی تمغہ سے نوازاگیا اورکلیہ قانون میں 2022 ء کے امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پرفائزہ نادر کو طلائی تمغہ سے نوازاگیا۔ کلیہ علم الادویہ میں 2021 ء کے امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پرسعدیہ اقبال کو طلائی تمغہ سے نوازاگیا جبکہ کلیہ علم الادویہ میں 2022 ء کے امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پرمزینہ اعظم کو طلائی تمغہ سے نوازاگیا۔
جلسہ تقسیم اسناد میں کلیہ جات کی سطح پر پوزیشن حاصل کرنے والے 33 طلبہ جبکہ اپنے شعبوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر289 طلبہ کوطلائی تمغوں سے نوازا گیا۔ 2021اور2022 ء میں جن شعبہ جات میں ڈگریاں تفویض کی گئیں ہیں ان میں بی اے( آنرز)، بی اے / بی ایس سی (آنرز)،بی اے / ایل ایل بی،بی بی اے،بی ای ،بی ایڈ(ڈھائی سالہ)،بی ایڈ(ڈیڑھ سالہ)،بی ایڈ (آنرز)،بی ایڈ،بی پی اے (آنرز)،بی ایس،بی ایس(بزنس ایڈمنسٹریشن)،بی ایس سی (آنرز)، بی ایل آئی ایس،بی ایس ویژول اسٹڈیز،بی ایس سی ایس،بی ایس ایس ای،ای ایم بی اے،،ایم آریم،ای ایم بی اے،ایل ایل بی،ایم اے،ایم اے / ایم ایس سی،ایم کام،ایم ای ایف،ایم ایڈ،ایم پی اے،ایم ایس سی،ایم پی پی،ایم اے ایس،ماسٹرزاِن آڈیولوجی اینڈ اسپیچ پیتھالوجی،ایم بی اے (ڈھائی سالہ) ،ایم بی اے(ڈیڑھ سالہ)،ایم بی اے (ساڑھے تین سالہ) ،ایم سی ایس،ایم آئی بی ایف،ایم ایل آئی ایس،پی جی ڈی اور فارم ڈی شامل ہیں۔
تقسیم اسناد میں02 طلبہ کو ڈاکٹر آف سائنس(ڈی ایس سی)، 47 طلبہ کوپی ایچ ڈی جبکہ33 طلبہ کو ایم فل ، ایم ایس،ایل ایل ایم اور ایم ڈی کی ڈگریاں تفویض کی گئیں ۔2021 ء کے امتحانات میں کل 8041 طلباوطالبات جبکہ 2022 ء کے امتحانات میں مختلف شعبہ جات میں کل 7297 طلباوطالبات کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔