ضمیر بیچ کر ایوان میں بیٹھنے والوں نے ملک کو تباہ کردیا ، شاہد خاقان

283

اسلام آباد: سابق وزیراعظم و عوام پاکستان پارٹی کے کنوئینر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ضمیر بیچ کر ایوان کی کرسیوں میں بیٹھنے والوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ، یہ وہ لوگ ہے جو الیکشن ہار چکے ہیں ، ملک میں تینوں بڑی جماعتوں کو آزمایا جا چکا ہے ، ارباب اختیار تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور دیگر رہنماؤں پر مشتمل نئی سیاسی جماعت لانچ کردی گئی جس کا نام عوام پاکستان پارٹی رکھا گیا ہے۔ اس حوالے سے اسلام آباد میں تقریب منعقد ہوئی جس میں شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور دیگر سیاسی رہنما شریک تھے۔

عوام پاکستان پارٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ایکسپورٹ گر رہی ہے اور مہنگائی بڑھ رہی ہے، جو ملک دودھ پر ٹیکس لگا دے وہ کیا کرسکتا ہے، ہم تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں لیکن اس کا ذمہ دار یہ ارباب اختیار لوگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار کی کرسیوں پر ایسے لوگ  بیٹھے ہوئے ہیں جنہوں نے اپنا ضمیر بیچا ہوا ہے یہ وہ لوگ ہیں جو الیکشن ہار چکے ہیں عوام ان کو مسترد کردیا ہے ،وفاقی اور صوبائی حکومتیں حل پیش کرنے میں ناکام رہی ہیں ، آج ہمیں کرسیوں کی پروا ہے عوام کی پروا نہیں ہے، ایوانوں میں ایسے لوگوں کی نمائندگی ہونی چاہیے جو کرسیاں تلاش نہ کریں۔

سکریٹری مفتاح اسماعیل کا کہنا ہےکہ ہم نے نئی پارٹی اس لیے بنائی ہے تاکہ اس نظام کو بدلیں عوام کے ساتھ سے ایسا نظر آرہا ہے ، جلد ان ارباب اختیارکے تخت تاج اور ان کی عیاشیاں ختم ہونے والی ہیں ، یہ نظام پاکستان کو آگے بڑھنے نہیں دیتا، ملک میں 2کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں نوکری پیشہ افراد کا ٹیکس دگنا کردیا گیا، پاکستان کا نظام شکاری اور عوام شکار ہیں ، بجٹ حکمرانوں کی ترجیحات کی بہترین عکاسی ہے ، 10کروڑ عوام خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں،کیا حکومت ایسٹ انڈیا کمپنی چلا رہی ہے؟

دوسری جانب مہتاب عباسی نے کہا کہ ہم پاکستان کو مایوسی میں دھکیل رہے ہیں ، 20 ،25 برس قبل اس ملک میں ایسی مایوسی نہیں تھی۔