کیا آج کراچی میں بارش ہوگی؟

211
rain enter Balochistan tomorrow

کراچی: پاکستان کے محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ بندرگاہی شہر میں گرم موسم کی پیش گوئی کے باوجود رات کے وقت بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 30.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں سمندری ہوائیں 21 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے ، آسمان پر بادل ہونے کے باوجود گرمی کی شدت میں کمی نہ آسکی شہریوں کے لیے گرمی ایک سنگین مسئلہ بن گیا ہے ۔ لیکن کراچی میں اب تک صرف چند علاقوں میں بوندا باندی ہوئی ہے جس سے موسم میں بہتری آئی ہے۔

اس ہفتے کے شروع میں چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا تھا کہ میٹروپولیٹن سٹی میں 8 جولائی کے بعد بارشوں کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مانسون سے مضبوط سسٹم کے داخلے کے دوران بالائی اور وسطی حصوں میں “مون سون کی زبردست سرگرمی” کی پیش گوئی کی ہے۔