وزیراعظم شہبازشریف کا اہم وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا فیصلہ

341
decision to abolish several important ministries

اسلام آباد: وزیراعظم نے سخت معاشی حالات میں کفایت شعاری پلان تیز کر دیا، وزیراعظم نے کئی اہم وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے 5 وزاتوں کو ختم کرنے کا پلان مانگ لیا، وزیراعظم کی طرف سے قائم ادارہ جاتی اصلاحات سیل نے رائٹ سائزنگ پر کام شروع کر دیا، پانچ وفاقی وزارتوں سے ایک ہفتے میں سفارشات مانگ لیں۔

ذرائع کا کہنا تھاکہ جن وزارتوں سے سفارشات مانگی گئیں ان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سرفہرست ہے، کشمیر افیئرز، وزارت سیفران، صنعت و پیداوار اور وزارت ہیلتھ سروسز بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس نے وزارتوں سے 8 سوالوں کے جواب مانگ لئے۔ پانچ وفاقی وزارتوں نے سوالوں کے جواب دینے کے لئے کام شروع کر دیا، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ جو وزارتیں صوبوں کو چلی گئی ہیں ان کا کردار بتایا جائے۔