پاکستان میں چاند نظر نہیں آیا، یکم محرم 8 یوم عاشور 17 جولائی کو ہوگا

231
Eid Milad-un-Nabi will be on September 17

کوئٹہ:پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا۔ نیا اسلامی سال پیر 8 جولائی کو شروع ہوگا جب کہ یوم عاشور 17 جولائی بروز بدھ ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق ملک بھر میں محرم الحرام 1446 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، لہٰذا یکم محرم الحرام 8 جولائی(پیر) اور یوم عاشور 17 جولائی (بدھ) کو ہوگا۔

قبل ازیں محرم الحرام 1446ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت میں ہوا جہاں محکمہ موسمیات، سپارکو اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آج پاکستان کے اکثر و بیشتر مقامات میں مطلع ابرآلود رہا اور چند مقامات پر مطلع صاف بھی رہا، پاکستان کے کسی بھی مقام سے محرم الحرام کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں عدم رویت رہی اور چاند نظر نہیں آیا لہٰذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم محرام الحران 1446 ہجری بمطابق 8 جولائی بروز پیر کو ہوگا اور یوم عاشور 10 محرم الحرام 17 جولائی بروز بدھ کو ہوگا۔