اصلاح پسند مسعود پزشکیان ایران کے نئے صدر بن گئے

459

تہران: ایرانی وزارت داخلہ نے کہا کہ اصلاح پسند مسعود پزشکیان ایرانی صدارتی انتخابات میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

ایرانی نیوز کے مطابق ایران میں صدارتی انتخابات میں امیدوار پزشکیان اور سعید جلیلی کو ملک کے اگلے صدر بننے کے لیے سخت مقابلہ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس کانٹے کے مقابلے کے بعد معسود پزشکیان ملک کے نئے صدر بننے میں کامیاب ہوگئے ۔

جمعے کو ٹرن آؤٹ 50 فیصد رہا ، تقریباً 30 ملین ایرانیوں نے اپنا ووٹ ڈالا جن میں سے پزشکیان نے 16 ملین سے زیادہ ووٹ حاصل کیے، جب کہ سعید جلیلی نے تقریباً 13 ملین ووٹ حاصل کیے اور تقریباً 600,000 بیلٹ کو “خراب” قرار دیا گیا۔

رن آف انتخابات کا اعلان گزشتہ ماہ اس وقت کیا گیا تھا جب چار امیدواروں میں سے کوئی بھی 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا تھا ، اس انتخابات میں ٹرن آؤٹ ملکی تاریخ میں سب سے کم رہا  جوکہ تقریباً 40 فیصد تھا ۔

ایران کے الیکشن اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق ، انتخابات کے پہلے مرحلے میں، پزشکیان نے سب سے تقریباً 42 فیصد ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ، جب کہ سعید جلیلی تقریباً 39 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

صدارتی انتخابات 2025 میں ہونے تھے لیکن پچھلے مہینے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کی موت کے بعد وقت سے پہلے کرائے گئے ۔

یہ انتخابات غزہ میں اسرائیل حماس اور لبنان میں حزب اللہ کے درمیان جنگ کی وجہ سے بڑھتے ہوئے علاقائی کشیدگی کے ساتھ ساتھ ایران پر اس کے تیزی سے آگے بڑھنے والے جوہری پروگرام پر مغربی دباؤ میں اضافے کے ساتھ موافق ہیں ۔