جلاؤ گھیراؤ سمیت 3 کیس پر عمران کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

186
عمران خان کا سرچ وارنٹ منسوخی کیلیے انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی ائی کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے بانی پی ٹی ائی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانتوں پرسماعت کی۔ جن میں جناح ہاؤس، عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس شامل ہیں۔

سرکاری وکیل کا کہنا تھا اڈیالہ جیل کے سپرینٹنڈنٹ نے میسج کیا کہ بانی پی ٹی آئی ان کی جیل میں ہیں۔

جس پر جج نے کہا بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر ضمانتوں میں حاضری لگائی جائے، میں نے اپنی تسلی کے لیے ویڈیو لنک پر بانی پی ٹی آئی کو دیکھنا ہے۔

بانی پی ٹی ائی کے وکیل نے کہا کہ یہ کیسز سیاسی نوعیت کے ہے پرلگائے گئے الزامات عمومی نوعیت کے ہیں بانی پی ٹی ائی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی اسی نوعیت کے مقدمات میں درخواست ضمانتیں منظورہوچکی ہیں۔ لہذا عدالت بانی پی ٹی ائی کی ضمانتیں منظور کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے فریقین وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانتوں پرفیصلہ محفوظ کرلیا درخواست ضمانتوں پر فیصلہ 9 جولائی کو سنایا جائے گا۔