چھوٹی مچھلیاں  کھانے سے بیماری کے باعث موت کا امکان کم

236
fishermen

ٹوکیو: ماہرین نے ایک تحقیق میں پتا چلایا ہے کہ چھوٹی مچھلیاں کھانے سے بیماری کی وجہ سے ہونے والی اموات کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ایسی مچھلیاں جو سائز میں چھوٹی ہوں (چھوٹے جسامت کی حامل مچھلیاں) کینسر سمیت دیگر مختلف امراض کی وجہ سے ہونے والی اموات کا خطرہ کم کرنے  کی وجہ بن سکتی ہیں۔

ناگویا یونیورسٹی جاپان میں ہونے والی اس نئی تحقیق میں ماہرین نے پتا چلایا ہے کہ سارڈین جیسی چھوٹی مچھلی کو اس تمام اعضا مثلاً سر سمیت خوراک کے طور پر کھانا  عمر بڑھانے کا ایک آسان نسخہ ثابت ہو سکتاہے۔

تحقیق کے ماہر نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ ماضی میں کیے گئے تجربات اور مطالعات مچھلی کے حوالے سے کئی انکشافات ہوئے ہیں، تاہم چھوٹی مچھلیوں کے بطور خوراک کھانے کے انسانی صحت اور بیماریوں کے  خلاف فوائد پر زیادہ تحقیق نہیں کی گئی۔

حالیہ تحقیق میں جاپان سے 35 سے 69 سال کی عمر کے 80,802 افراد کو شامل کیا گیا جو ہفتے میں ایک یا دو بار چھوٹی مچھلیوں کا باقاعدگی سے استعمال کرتے تھے۔ محققین نے ایسے افراد میں کینسر سے ہونے والی اموات میں نمایاں کمی دیکھی۔