سندھ میں روایتی نظام تعلیم بدلنے کی ضرورت ہے، سردار علی شاہ

276

کراچی(آن لائن)وزیر تعلیم و ترقی معدنیات سندھ سید سردار علی شاہ کی زیر صدارت ماڈل اسکول سپورٹ یونٹ کے ایڈوائزری بورڈ کا پہلا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا، اجلاس میں سندھ میں قائم ہونے والے ماڈل اسکولز کا انتخاب، سہولیات کی فراہمی اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے مثالی اقدامات لینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ سید سردار علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں روایتی تعلیم نظام کو جدید ضروریات کے تحت بدلنے کی ضرورت ہے، ہم سندھ میں ماڈرن مینجمنٹ سسٹم کے تحت ماڈل تعلیمی سلسلے کا آغاز کرنا چاہتے ہیں جس کو ایک بہترین مثال کے طور پر دیکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں تعلقہ سطح پر سندھ کے 300 اسکولز کا انتخاب کر کے وہاں ماڈل اسکولز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے افسران کو ہدایت کی کہ 25 جولائی تک اسکول سلیکشن کا عمل ہر صورت میں مکمل کیا جائے تا کہ منتخب کردہ اسکول میں جدید سہولیات کی فراہمی کر کے آئندہ تعلیمی سال میں ماڈل اسکولز کا پروگرام شروع کیا جا سکے،