سکھر (رپورٹ آصف خان ) سکھر بیراج کے گیٹ کو نقصان پہنچانے کے معاملے میں حکومت سندھ نے سکھر بیراج کے چیف انجینئر سہیل بلوچ کو ہٹا کر منصور میمن کو چیف انجینئر کا اضافی چارج دے دیا ھے، سکھر بیراج کے دروازوں کو نقصان پہنچنے کے معاملے کی محکمہ جاتی انکوائری جاری ھے، وزیر آبپاشی جام خان شورو نے چیف انجنیئر سکھر بیراج لیفٹ بینک ریجن سکھر سہیل حمید بلوچ، ایکس ای این، اور ایس ڈی او سکھر کو انکے عہدوں سے ہٹادیا ہے وزیر آبپاشی کیمطابق انکوائری جاری ہے، انکوائری رپورٹ آنے تک ان افسران کو ہٹایا گیا ھے، فرمان وگن کو ایکس ای این اور عبدالصمد کو ایس ڈی او سکھر بیراج مقرر کیا گیا ہے، سکھر بیراج کے دو دروازوں کو نقصان پہچنیپر 5 رکنی انکوائری کمیٹی بنائی گئی تھی، سکھر بیراج لیفٹ بینک منصور میمن کو اضافی چارج دے دیا، انجننئر سکھر بیراج سید علی شاہ اور سب انجینئر امیر بخش میر کو ذمہ دار قرار دے کر انہیں معطل کردیا گیا.، فرحان وگھن انجنیئر اور عبدالصمد ڈھر کو نیا سب انجینئر مقرر کیا گیا ہے۔