حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد کے اساتذہ کا اساتذہ فیکلٹی پروفیشنل ڈویلپمنٹ ایکسپوزر وزٹ 2024ء کے سلسلے میں قرا قرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطااللہ شاہ سے ملاقات کی۔وائس چانسلر نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد کے اساتذہ کا خیر مقدم کیا اور اس اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ کالج یونی ورسٹی حیدرآباد نے مختصر عرصے میں شاندار ترقی کی ہے وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدراباد پروفیسر ڈاکٹر طیبہ ظریف صاحبہ ایک وژنری سوچ رکھتی ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر طیبہ ظریف اور اساتذہ کی مسلسل محنت کے سبب جی سی یونیورسٹی حیدرآباد نے آئی ایس او سرٹیفیکیٹ حاصل کیا ہے جس پر ہم اپ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ جی سی یونیورسٹی حیدرآباد اور قرا قرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت دونوں جامعات ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کریں اور مشترکہ طور پر تعلیمی اور تحقیقی میدان میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں۔ اساتذہ اور طلبہ کا تبادلہ ہو ہم آپ سے سیکھیں اور آپ ہمارے تجربات سے فائدہ اٹھائیں ان شائاللہ بہت جلد اس سلسلے میں پیش رفت ہوگی ہم اپ کو آئندہ بھی مدعو کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر وہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدراباد کے صدور شعبہ جات وہ سینیئر اساتذہ نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا جس میں اردو، انگریزی، پولیٹیکل سائنس کمپیوٹر ڈیپارٹمنٹ زولوجی باٹنی اور دیگر شامل تھے۔ یونیورسٹی اساتذہ نے کانفرنس سال میں کانفرنس میں شرکت کی اور ڈائریکٹر فنانس گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدراباد نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا مختصر جامع تعارف پیش کیا سندھ کا روایتی تحفہ اجرک اور ٹوپی وی سی قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کو پیش کی جس پر وائس چانسلر نے کہا آج میں مکمل طور پر سندھی ہو گیا ہوں۔