نواب شاہ (نمائندہ خصوصی) ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ شہید بینظیرآباد خان محمد زرداری نے کہا ہے کہ غریب بالخصوص سرکاری اداروں کی ستائی ہوئی عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے محتسب اعلیٰ آفیس شہید بینظیرآباد کی جانب سے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی بھی شخص کو کسی بھی ادارے کے خلاف شکایات ہے یا جائز کام کے لیے پریشان کیا جارہا ہے تو وہ محتسب اعلیٰ آفیس میں آکر ایک سادہ پیپر پر درخواست جمع کرائیں انہوں نے مزید کہا کہ درخواست گزار کو آفیس کی جانب سے پیپر اور درخواست مفت میں لکھ کر دی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ اب تک محتسب اعلیٰ آفیس کی جانب سے کئے غریب افراد کے مسائل حل کئے گئے ہیں جبکہ کچھ مسائل حل کے لیے متعلقہ محکموں کو بھیجے گئے ہیں اور ہدایات دی گئی ہے کہ وہ مسائل جلد حل کرکے رپورٹ پیش کریں تاکہ مسائل حل کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے اس موقع پر ایک درخواست گزار نے بتایا کہ گذشتہ 8 ماہ سے مسئلہ حل نہ ہونے کی وجہ سے مختلف اداروں کے چکر کاٹ رہا تھا کسی نے بتایا کہ محتسب اعلیٰ آفیس شہید بینظیرآباد سے رابطہ کریں۔