لیبر پارٹی کے سربراہ سر کئیر اسٹارمر برطانیہ کے نئے وزیر اعظم بن گئے

133

 برطانیہ میں ہونے والے عام انتخابات میں لیبر پارٹی نے واضح اکثریت حاصل ہے جس کے بعد پارٹی کے سربراہ کیئر اسٹارمر برطانیہ کے وزیرِ اعظم بن گئے ہیں۔

برطانیہ میں 4 جولائی 2024 کو ہونے والے انتخابات میں لیبر پارٹی نے 650 میں سے 412 نشستیں حاصل کرلی ہیں جبکہ 14 سال سے حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی نے 121 نشستیں حاصل کی ہیں۔

عام انتخابات میں پارلیمنٹ کی 650 نشستوں کے لیے ساڑھے 4 ہزار سے زائد امیدوار  نے حصہ لیا تھا ، ملک بھر میں 40 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے۔

برطانیہ کے نئے وزیر اعظم اور لیبر پارٹی کے سربراہ کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ میں ابھی برمنگم پیلس سے واپس آیا ہوں، میں نے ملک میں حکومت بنانے کی دعوت قبول کی ہے۔

لیبر پارٹی کے سربراہ کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ آپ کی حکومت ہر شہری کو احترام کی نظر سے دیکھےگی، میری حکومت عوام کی خدمت کرے گی۔

انہوں نے کہ کہ ہمیں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، ہمارے ملک نے تبدیلی اور قومی تجدید کے لیےفیصلہ کُن ووٹ دیا ہے، ہماری حکومت ان لوگوں کی بھی خاص طور پر خدمت کرے گی جنہوں نے ہمیں ووٹ نہیں دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، برطانیہ کوایک بارپھر رہنمائی کرنے والا ملک بنائیں گے، عوام کے اعتماد میں کمی کا ازالہ عملی اقدامات  سے کرنے کی ضرورت ہے۔