توشہ خانہ سے 300 ڈالرز سے زائد کی مالیت کا کوئی بھی تحفہ لے جانے کی اجازت نہیں

118

 اسلام آباد: کابینہ ڈویژن کے اسپیشل سیکریٹری کا کہنا ہے کہ اب توشہ خانہ سے 3 سو ڈالر سے زائد کا تحفہ حاصل نہیں کیا جاسکے گا، تحائف کی نیلامی کی جائے گی یا اہم عمارتوں میں ڈسپلے کیے جائیں گے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا، جس کی صدارت

 چیئرمین کمیٹی سینیٹر رانا محمود الحسن نےکی، اجلاس میں کابینہ ڈویژن کے اسپیشل سیکریٹری نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ  کو بتایا کہ کیبنٹ ڈویژن کے انچارج وزیراعظم پاکستان ہیں،  اس کے ماتحت ادارے اور ریگولیٹری باڈیز بھی ہیں ۔

انہوں نے مزید کہاکہ  وزراء اور مشیروں کی تقرریاں ، تنخواہیں ، استعفے ، مراعات وغیرہ بھی کیبنٹ ڈویژن دیکھتی ہے، کون ساکام کس وزارت نے کرنا ہے وہ بھی یہاں دیکھا جاتاہے ۔