لاہور:وزیراعظم کے مشیر طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ کئی ممالک نے پاکستان کیلیے ویزے میں نرمی کی ہے، پاکستانیوں کی حرکتوں کی وجہ سے سختیاں ہوتی ہے، آئندہ سال حج بہت بہترہوگا، معاشی استحکام کیلیے امن وامان کوبہترکرنا ضروری ہے، امن وامان پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔
طاہر اشرفی نے کہاکہ پاکستان کے امن واستحکام اور سرمایہ کاری کے مواقع دنیا کے سامنے لائیں گے، تمام ممالک کی خواہش ہے کہ پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں کوفروغ ملے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے مختلف پروگرامز شروع کررہی ہے، بہت جلد عوام کو پریشانیوں سے چھٹکارا مل جائے گا۔