اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے اور ملاقات کی ،دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی.
ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ دونوں رہنمائوں نے کمر توڑ مہنگائی اور بدامنی پر اظہار تشویش کیا اور کہا کہ بجٹ عوامی نہیں بلکہ آئی ایم ایف کی ہدایات کے مطابق ہے،2024 کے جعلی انتخابات تسلیم نہیں کرتے۔