پیپلز پارٹی کراچی دشمنی میں آج بھی پہلے نمبر پر ہے، سیف الدین ایڈوکیٹ

181

کراچی:اپوزیشن لیڈر آفس کے ایم سی بلڈنگ میں بلدیہ عظمیٰ کراچی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر، اپوزیشن لیڈر کے ایم سی اور نائب امیر  جماعت اسلامی کراچی  سیف الدین ایڈووکیٹ کی زیر صدارت مون سون کی بارشوں، نالوں کی صفائی اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ سے متعلق اجلاس ہوا۔

اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ نے 260ملین روپے کی کٹوتی کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کے تمام نالے چوک ہیں گزشتہ برس بھی شہر کی کئی مصروف شاہرائیں بارش کے پانی میں ڈوب گئی تھیں،بجائے اس کے کہ بجٹ میں اضافہ کیاجاتا اور نالوں کی بھرپور صفائی کی جاتی لیکن فنڈ کم کردیئے گیے جو سراسر کراچی دشمنی اور اس بات کا ثبوت ہے کہ سندھ حکومت اور مئیر کراچی کی نااہلی کے باعث کراچی کے عوام مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں۔

سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہاکہ حکومت سندھ کی جانب سے نالوں کے صفائی کیلئے مختص فنڈ تاخیر سے جاری کیاگیا جسکے باعث تاحال نالوں کی بھرپور صفائی نہیں ہوسکی ہے، اگر تیز بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جسکی پیش گوئی بھی ہے تو کراچی کے کئی علاقے ڈوبنے کا خطرہ ہے۔