چیف جسٹس پاکستان کو پی ٹی آئی کے کیسز سے الگ ہوجانا چاہیے، رؤف حسن

192

اسلام آباد :تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے  سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا ہے کہ 2 جج صاحبان چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسی اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کے بارے میں مسلسل کہتا رہا ہوں کہ ان سے ہمیں کسی خیر کی توقع نہیں ہے۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری نے کہاکہ  ان دونو ججز کو پارٹی کے کیسز کے بینچز سے الگ ہوجانا چاہیے، ہم ہرصورت جلسہ کریں گے، حکومت سب کو گرفتار بھی کرلے، ہم تب بھی جلسہ کریں گے، آج عمران خان نے کہا کہ میں وقت کے یزید کی غلامی سے موت بہتر ہے، میں ساری زندگی جیل میں رہنے کے لیے تیار ہوں، ہم نے اس فاشسٹ حکومت کے سامنے سرنڈر نہیں کرنا۔

انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی وجہ سے غریب کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے، عوام دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہا ہے، ہر چیز کی قیمت میں اضافہ کرکے غریبوں کا چولہابجھایا جارہاہے۔