اسلام آباد: مون سون  بارشیں، سیلاب کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری

108
forecast

اسلام آباد:وفاقی دار الحکومت میں شہری حکومت نے  مون سون کی بارشیں شروع ہوتے ہی سیلاب کے خطرے کے باعث ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہری حکومت کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں متعلقہ اداروں کو ہروقت ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی ہدایت کی گئی ہے، ندی نالوں کے اطراف جانے پر پابندی عائد کی ہے،کچی آبادیوں میں کوئیک رسپانس کیلئے ریسکیو ٹیموں کو بھی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے اسسٹنٹ کمشنرز کو فوری متعلقہ ایریا کی نگرانی کے احکامات جاری کر تے ہوئے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال پر اسسٹنٹ کمشنر ٹیم کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچیں گے،سی ڈی اے، ایم سی آئی عملہ بھی 24 گھنٹے الرٹ رہے اور فیلڈ میں حاضری یقینی بنائے۔