پیٹرول پمپ ہڑتال: اوگرا کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پمپس کھلا رکھنے کی ہدایت

192
shortage

اسلام آباد: ملک میں کل جمعہ کے روز پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے، جس پر اوگرا نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو کل پمپس کھلے رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات وافر مقدار میں دستیاب ہوں گی۔ اعلامیے میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پمپس کھلا رکھنے اور سپلائی بحال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار موجود ہے اور پیٹرولیم مصنوعات ملک بھر میں دستیاب رہیں گی۔

یاد رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس کے خلاف آج (جمعہ کے روز) ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔