بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی کرپشن کی داستانیں عالمی توجہ کا مرکز

185

نئی دہلی :  بھارتی وز یر اعظم نریندر مودی بھی کرپشن کا بے تاج بادشاہ نکلا، اڈانی نامی بینک کی کرپشن کی داستان ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ا ڈانی گروپ بھارت کے نجی اور سرکاری اداروں کو استعمال کرکے اربوں ڈالرز کی کرپشن کرتا ہے،گوتم اڈانی اورونود اڈانی دنیا بھر میں بے شمار آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں جن کے ذریعے اربوں روپے کی کرپشن کی جاتی ہے،اڈانی کی کرپشن پر پردہ ڈالنے میں مودی سرکار بھرپورکردار ادا کرتی ہے جس کے بدلے میں اسے اڈانی کی جانب سے اربوں کے فنڈز فراہم کیے جاتے ہیں۔

اڈانی کو مودی کی پشت پناہی حاصل ہونے کا واضح ثبوت بھی منظر عام پر آچکا ہے،ہنڈن برگ رپورٹ کے بعد جہاں اڈانی کیخلاف قانونی کاروائی ہونی چاہیے تھی وہیں اسکے برعکس ہنڈن برگ ریسرچ سینٹر کو ہی نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ جنوری 2023 میں امریکی ریسرچ سینٹر ہنڈن برگ نے اڈانی اور مودی کے گٹھ جوڑ کی  چشم کشا رپورٹ شواہد کے ساتھ پیش کی تھی۔