وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں پیٹرول موٹر سائیکلز خریدنے پر پابندی عائد کردی

153
ability

 اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں پیٹرول موٹر سائیکلز خریدنے پر پابندی عائد کر دی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن اور سی ڈی اے کے تمام ممبران نے شرکت کی ،چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وفاقی وزیر داخلہ کو مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی۔

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں پیٹرول موٹر سائیکلز خریدنے پر پابندی عائد کردی اور ایمرجنسی سروسز کو ایم سی آئی سے سی ڈی اے کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ سترہ سال سے تعطل کا شکار اسلام آباد ماڈل جیل پر کام تیزی سے جاری ہے ،ماحولیاتی آلودگی میں کمی کیلئے سی ڈی اے آئندہ صرف الیکٹرک بائیکس خریدے گی، اسلام آباد کے شہریوں کے لئے ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کی ایمرجنسی سروسز فراہم کی جائیں گی ،اسالام آباد میں بزنس فیسلیٹیشن سینٹر بنائے جا رہے ہیں جہاں سرمایہ کاروں کو سہولیات ایک چھت تلے فراہم کی جائیں گی۔