یورپ جانے کے خواہاں 170 مہاجرین ڈوب گئے، 89 ہلاک

147
boat accident

نواکشوط:یورپ میں داخلے کے خواہاں 170 مہاجرین سمندر میں ڈوب گئے جس میں سے 89 ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ کچھ کو زندہ بچا لیا گیا ہے اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق افریقی ملک موریطانیہ کے جنوب مغربی شہر اینڈیاگو ے قریب سمندر میں پیش آنے والے حادثے میں مجموعی طور پر 170 تارکین وطن ڈوب گئے، جس میں سے 89 کی لاشیں برآمد ہو چکی ہیں جب کہ ساحلی محافظوں نے ایک بچی سمیت 9 افراد کو زندہ بچا لیا ہے۔

حادثے میں ڈوبنے والوں میں سے 70 سے زیادہ افراد تاحال لاپتا ہیں، جن کی تلاش جاری ہے، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ان کے زندہ بچنے کے امکانات نہ ہونے جیسے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں زندہ بچ جانے والوں کا کہنا تھا کہ کشتی سینیگال اور گیمبیا کی سرحد سے یورپ میں داخل ہونے کے لیے روانہ ہوئی تھی اور اس میں 170 مہاجرین سوار تھے۔