جماعت اسلامی  کا ظالمانہ ٹیکسوں کیخلاف 12 جولائی کو دھرنا دینے کا اعلان

116

راولپنڈی: امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی عارف شیرازی نے کہا ہے کہ بے تحاشا مہنگائی‘بجلی کے بلوں میں ناروا اضافے اور اشیائے ضروریہ پر ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف جماعت اسلامی 12 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا دے گی۔

امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی نے کہاکہ   جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کریں گے ،  موجودہ حکومت نے ئی ایم ایف کا ڈکٹیٹ کردہ بجٹ عوام پر مسلط کیا ہے، افسوس کہ اس بجٹ میں عام دمی پر ٹیکسوں کی بھرمار کی گئی ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ حکمران جماعتوں نے عوام دشمن بجٹ پاس کروایا ہے ۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور نئے ٹیکسوں کی وجہ سے مہنگائی کا سونامی آئے گا ۔